04:14 , 14 مئی 2026
Watch Live

ملک بھر میں شدید گرمی، کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ملک بھر میں شدید گرمی

کراچی میں کل کے مقابلے میں آج حبس میں کمی رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات یا صبح کے وقت صوبے کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

دوسری جانب پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ آج شام یا رات کے وقت خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث موسم میں وقتی تبدیلی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION